ETV Bharat / state

'فوج کو زمین پر قبضے کا اختیار جمہوریت کے خلاف' - فوج کو زمین دینا جمہوریت کے خلاف

غلام احمد میر نے کہا کہ جمہوری ملک میں فوج سول انتظامیہ کی حمایت کرنے کے لئے ہوتی ہے، ہم فوج کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

فوج کو زمین پر قبصے کا اختیار جمہوریت کے خلاف: کانگریس

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 2:27 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 3:19 PM IST

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جمہوری ملک میں فوج کو زمین پر قبضہ کرنے کے اختیارات جمہوری صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہیں-

سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر تقریب کے حاشیے پر غلام احمد میر نے میڈیا کو بتایا کہ دفاعی فورسز کو سیدھے ایسے اختیارات دینا کسی بھی لحاظ سے صحت مندانہ قدم نہیں ہے-

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں فوج سول انتظامیہ کی حمایت کرنے کے لئے ہوتی ہے، ہم فوج کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

فوج کو زمین پر قبصے کا اختیار جمہوریت کے خلاف: کانگریس
ان کا کہنا تھا کہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اس کے متعلق آواز اٹھائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تیسرے حکمنامے کے تحت یو ٹی کے اراضی کی حفاظت کے لئے کئی اہم قوانین کو منسوخ کیا ہے اور متعدد نئے قوانین نافذ کئے ہیں جس کے مطابق اب دیگر ریاستوں کے باشندے بھی یہاں اراضی خریدنے کے مستحق ہوگئے ہیں-غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ ان نئے قوانین کو فی الفور واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں نہیں ہے-

پردیش کانگریس کمیٹی نے آج یہاں مرحوم کانگریس صدر اور بھارت کی سابق خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 36ویں برسی کے سلسلے میں خراج عقیدت کے لیے تقریب کا انعقاد کیا تھا-

Last Updated : Oct 31, 2020, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.