ETV Bharat / state

G20 To Promote JK Tourism جی ٹوینٹی کے سربراہی اجلاس سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا، سیکرٹری ٹور ازم

سیکرٹری ٹور ازم نے کہا کہ جی ٹوینٹی کے اجلاس سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا، کیوں کہ سرینگر میں بین الاقوامی سطح کے جی ٹوینٹی کے اجلاس میں ٹور ازم ورکنگ گروپ شامل ہو رہے ہیں۔ G 20 summit will promote Kashmir tourism

کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جی 20 سربراہی اجلاس

author img

By

Published : May 13, 2023, 1:34 PM IST

کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جی 20 سربراہی اجلاس

سری نگر: جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں مئی کے آخری ہفتے میں بین الاقوامی جی ٹوینٹی سمٹ کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کافی متحرک ہے۔ اس سمٹ کی اہمیت کو جموں و کشمیر کے عوام تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ طلبا میں اس سمٹ کی اہمیت کے متعلق جانکاری پہنچانے کے لیے آئے روز مختلف تقاریب کا اہتمام کر رہی ہے۔ آج ڈل جھیل کے کنارے زبرون پارک میں محکمۂ سیاحت نے اسکولی طلباء کو جی ٹوینٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس دوران ایک بڑا غبارہ جس پر جی ٹوینٹی لکھا ہوا تھا زبرون پارک میں اڑایا گیا۔ اس کے علاوہ اسکولی طلباء میں سائکل ریس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

محکمۂ سیاحت کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری سید عابد رشید شاہ نے اس دوران جی ٹوینٹی سے قبل منعقد کی جانے والی ان تقاریب کی اہمیت بتائی اور جی ٹوینٹی سے سیاحت کو بڑھاوے کے متعلق جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹوینٹی میں چونکہ بین الاقوامی سطح کے مندوبین سرینگر آرہے ہیں جس سے یہاں کی سیاحت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوینٹی کے سمٹ ٹور ازم ورکنگ گروپ شامل ہورہے ہیں۔ لہٰذا اس سے کشمیر کی سیاحت کو ہی تشہیر و ترجیح ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 تا 24 مئی سے بین الاقوامی ممالک کا جی ٹوینٹی اجلاس منعقد ہورہا ہے جو بلواڈ روڈ پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ میں جی ٹوینٹی ممالک کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں جہاں وہ عالمی سطح پر موسمی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، معاشی سست روی سے نمٹنے کے لیے لائحۂ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ جی ٹوینٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.