سری نگر (جموں و کشمیر): منسٹری آف ٹورازم کے سکریٹری اروند سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر میں آج سے شروع ہونے والے سہ روزہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مندوبین پہلے ہی رجسٹر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کچھ ممالک کے مندوبین نہیں آ رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ سری نگر میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں بڑی تعداد میں مندوبین شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ سنگاپور سب سے بڑا وفد بھیج رہا ہے۔"
جی ٹوئنٹی ایونٹ کے چیف کارڈینیٹر ہرش وردن شرنگلا نے کہا کہ جی 20 کا اجلاس کشمیر میں ہو رہا ہے، اس لیے سول اور پولیس انتظامیہ اس تقریب کے لیے تیار ہے۔ سری نگر کی ڈل جھیل پر مقامی سیر و تفریح اور شکارا کی سواری مندوبین کے مجوزہ سفر نامہ میں شامل ہے۔ 180 سے زائد افراد بشمول بین الاقوامی وفود اور منتخب ہندوستانی عہدیدار، شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (SKICC) میں ہونے والے سیشنز میں شرکت کریں گے، جو ڈل جھیل کے کنارے واقع ہے۔ ان شرکاء کی اکثریت سری نگر کے تاج ویونتا اور للت گرینڈ پیلس میں مقیم ہو گی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے فنکار مندوبین کے لیے پرفارم کریں گے۔ کشمیر میں جی 20 اجلاس سے قبل آنے والے مندوبین کو کشمیری ثقافت سے واقف کروانے کے لیے ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ دیواروں کو دلہن کی طرح پینٹ کیا گیا ہے۔
جی ٹوئنٹی ایونٹ کے چیف کارڈینیٹر ہرش وردن شرنگلا کا کہنا ہے کہ سری نگر میں آج سے شروع ہونے والا جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس جموں و کشمیر کی معیشت اور سیاحت کے وسیع تر امکانات کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے یونین ٹریٹری کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع کے دروازے کھل جائیں گے جنہیں قدرتی حسن سے ما لا مال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر بڑے پیمانے پر تبدیل ہو رہا ہے، فائیبر کیبل بچھائی جا رہی ہے اور بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے شمالی، جنوبی، مشرقی اور مغربی حصوں میں پہلی بار جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ان اجلاس کے متعلق ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جانکاری کیمپوں کا اہتمام کیا گیا۔
ہرش وردن شرنگلا نے کہا کہ سری نگر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے لئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ہم اس اجلاس کو آج سے منعقد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جلاس میں بین الاقوامی سطح کے مقررین، مہمان اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مہمان حصہ لے رہے ہیں اور اجلاس کے دوران گروپ مباحثے بھی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اجلاس جموں وکشمیر کی معیشت اور سیاحت کے وسیع تر امکانات کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے یہاں کی سیاحت کو کافی زیادہ فروغ ملے پائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس سے جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے کو بین الاقوامی سطح پر بڑھاوا ملے گا اور یہ خوش آئند بات ہے۔
مزید پڑھیں:Kashmir G 20 Summit جی 20 اجلاس کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل
انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی کے حوالے سے جموں وکشمیر انتظامیہ نے اچھی طرح سے تیاریاں کیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس اجلاس سے یہاں پر فلم ٹورازم اور ایکو ٹورازم کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ سے وابستہ سینئر عہدیداران نے جی ٹونٹی کے تاریخی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ ان کے مطابق سری نگر میں جی ٹونٹی کا اجلاس ایک تاریخی قدم ہے اور اس سے جموں وکشمیر کے لوگوں بہت سارے فوائد مل پائیں گے۔