سرینگر (جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں جی 20 سمیٹ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات پہلے ہی مضبوط کر دیے گئے ہیں تاہم اس دوران سیکورٹی ایجنسیز کو خدشہ ہے کہ عسکریت پسند اپنی موجودگی اور فعال ہونے کا احساس دلانے کے لیے کوئی نہ کوئی واردات انجام دے سکتے ہیں۔ اس سب کے درمیان پولیس نے کشمیری پنڈت ملازمین اور وادی میں رہائش پذیر اقلیتوں کو محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ساتھ وادی میں رہائش پذیر دیگر دیگر اقلیتوں کو بھی جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں جی 20 اجلاس کے پیش نظر چوکس رہنے کو کہا ہے اور انہیں اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ سرینگر میں کام کرنے والے ایک کشمیری پنڈت ملازم نے بتایا کہ اسے اور کئی دیگر ساتھیوں کو متعلقہ پولیس تھانے سے فون کرکے پولیس تھانے طلب کیا گیا۔ اس نے بتایا کہ پولیس نے اسے، اور دیگر ساتھیوں کو، محتاط رہنے کو کہا ہے اور اسے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
سکھ برادری کے ایک رکن نے کہا: ’’میں روزانہ گھر کے قریب مقامی گوردوارے جاتا ہوں۔ پیر کو گرودوارہ کے رکن نے بتایا کہ پولیس نے ان سے کہا ہے کہ آپ سب کو خبردار کریں کہ جی 20 اجلاس ختم ہونے تک غیر ضروری طور پر باہر گھومنا بند کر دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کشمیری پنڈت برادری سمیت دیگر اقلیتی طبقوں کے ساتھ وابستہ وہ ملازمین - جو فیلڈ میں کام کرتے ہیں - کو بھی فیلڈ میں کم ہی باہر جانے کو کہا گیا ہے۔ کولگام، اننت ناگ، سرینگر اور کئی دیگر اضلاع میں اقلیتی اساتذہ کو غیر رسمی طور پر 24 تاریخ تک گھروں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ جی 20 سمٹ ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 22 سے 24 مئی تک سرینگر میں منعقد ہوگی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حال ہی میں اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کی صدارت میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ بھی منعقد ہوئی اور آج بھی سریگنر میں ایک اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں مرکزی ہوم سیکریٹری سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: Militants in Rajouri الپائن ایپ عسکریت پسندوں کے زیرِ استعمال
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جموں و کشمیر میں چار تصادم آرائیاں پیش آئیں وہیں ایک درجن کے قریب سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں اس کے مزید کئی عسکریت پسند اور ان کے معاون بھی گرفتار کے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: G 20 Summit in Kashmir: مرکزی ہوم سیکریٹری لیں گے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ