ETV Bharat / state

Jamia Masjid Srinagar: جامع مسجد میں نماز جمعہ پر مسلسل پابندی عائد کرنا قابل افسوس

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مرکزی جامع مسجد سرینگر Jamia Masjid Srinagar کو نماز جمعہ کیلئے کھولنے اور میرواعظ کشمیر Mirwaiz Kashmir کی نظر بندی کوختم کرنے کا اپنا مطالبہ دوہرایا ہے۔

جامع مسجد میں نماز جمعہ پر مسلسل پابندی عائد کرنا قابل افسوس

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:20 PM IST

Updated : Nov 26, 2021, 8:26 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے جموں وکشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور روحانی مرکز جامع مسجد سرینگر کو مسلمانان کشمیر کیلئے نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی پر لگاتار قدغنیں بٹھانے کی کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس ’’آمرانہ اقدام اور منفی سوچ‘‘ کو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’’آج ایک بار پھر علی الصبح حکام اور پولیس نے مرکزی جامع مسجد کے مین گیٹ کو مقفل کرکے مقامی اور دور دراز علاقوں سے نماز جمعہ ادا کرنے والے لوگوں کو اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی سے روک دیا۔‘‘

انجمن اوقاف نے حکام کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کے ساتھ ’’روا رکھی گئی پالیسیوں پر فکر و تشویش‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جامع مسجد کو جبراً بند رکھنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے ہیں جو مسلمانان کشمیر کیلئے سخت بے چینی اور اضطراب کا باعث ہیں۔‘‘

بیان میں انجمن کے سربراہ میرواعظ کشمیر Mirwaiz Kashmir ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق Mirwaiz Omar Farooq کی 5 اگست2019 سے مسلسل نظربندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی قائد کو اپنی منصبی ذمہ داریوں اور پر امن سرگرمیوں سے روکنا عوام کے تمام طبقوں کیلئے ناقابل قبول ہے اور یہ سنگین صورتحال مذہب پسند اور جمہور نواز قوتوں کے لئے چشم کشا اور لمحہ فکریہ ہے‘‘

انجمن نے مرکزی جامع مسجد سرینگر Jamia Masjid Srinagar کو نماز جمعہ کیلئے کھولنے اور میرواعظ کشمیر Mirwaiz Kashmir کی نظر بندی کوختم کرنے کا اپنا مطالبہ دوہرایا ہے۔

Last Updated : Nov 26, 2021, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.