ETV Bharat / state

Friday Prayers Barred In Jamia Masjid Srinagar: جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی - میر واعط کشمیر مولوی محمد عمر فاروق

جمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے آج جامع مسجد سرینگر کی بیرون دروازے کھولنے کی اجازت نہ دینے پر انتظامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انجمن کے مطابق انتظامیہ جمعتہ المبارک کے عظیم دن مسجد کے دروازے بند کر کے مسلمان کو مذہبی ادائیگی سے محروم کررہی ہے۔Friday Prayers Barred In Jamia Masjid Srinagar

friday-prayers-disallowed-in-jamia-masjid-srinagar-on-5-august
جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی
author img

By

Published : Aug 5, 2022, 10:34 PM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے آج جمعتہ المبارک کے عظیم اور اہم موقعہ پر جامع مسجد کی بیرون دروازے کھولنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے آج ایک بار پھر مسلمانان کشمیر کی ایک بڑی تعداد اس مرکزی عبادت گاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہ گئے۔Friday Prayers Barred In Jamia Masjid Srinagar

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی

بیان میں حکمرانوں کے اس طرز عمل کو سراسر مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے اسے نہ صرف افسوسناک قرار دیا گیابلکہ اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔انجمن نے کہا کہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بار بار قدغنوں اور رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ کشمیر جناب ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کو اب پورے تین سال ہو گئے ہیں اور موصوف کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی نظربندی کے سبب گزشتہ تین برسوں سے جامع مسجد کے مقدس منبر و محراب سے خاموش ہے جو ایک لمحہ فکر ہے۔Detaintion of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

مزید پڑھیں:

انجمن نے کہا کہ اور اس طرح کی غیر اسلامی اور غیر جمہوری کارروائیوں سے نہ صرف مسلمانان کشمیر کے دینی جذبات شدید طور پر مجروح ہو رہے ہیں بلکہ اس رویے کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔بیان میں جموں و کشمیر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ بہر حال ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے اس لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اب میرواعظ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ موصوف حسب روایت قدیم اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرکے عوام کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.