کشمیر میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'منگل کے روز ہوئی تازہ برفباری سے وادی میں سردی کی لہر میں کمی آئی ہے۔ وادی کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی تھی، میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'سرینگر میں کم سے کم منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔'
جنوبی کشمیر قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ معروف سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ جسے کشمیر کا سرد ترین مقام مانا جاتا ہے وہاں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا جبکہ کپواڑہ میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق میدانی و بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جو وقفہ وقفہ سے دن بھر جاری رہی۔