ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں تازہ برفباری - سرینگر

جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 12:03 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:31 AM IST

اطلاعات کے مطابق رامبن، پیر پنچال اور جواہر ٹنل کے نزدیک برفباری ہو رہی ہے، تاہم قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پیر کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے کھلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا تھا کہ وادی میں منگل کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع ہے تاہم 29 جنوری سے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہوائیں غالباً منگل کے روز وارد وادی ہوسکتی ہیں جس سے اہلیان وادی کو شدید سردی سے راحت نصیب ہوسکتی ہے اس دوران وادی میں میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.