ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Slams Govt موجودہ حکومت نے اظہار رائے کی آزادی پر پہرے لگادیے

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سرابراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں انتخابات نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کو گھٹن بھرے ماحول سے باہر نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اظہار رائے پر بھی پہرے بیٹھائے گئے ہیں۔Mehbooba Mufti On Freedom Of Expression

Mehbooba Mufti
Mehbooba Mufti
author img

By

Published : Nov 5, 2022, 4:04 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ میری ترجیحات انتخابات نہیں ہیں بلکہ لوگوں کو گھٹن بھرے ماحول سے باہر نکالنا ہے،کیونکہ جموں وکشمیر میں جو ماحول پیدا کیا گیا ہے اس سے لوگ اضطراب اور بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز سرینگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کی استقبالیہ تقریب کے دوران کیا۔Mehbooba mufti on jk situation

موجود حکومت نے سوچ اور اظہار رائے پر بھی پہرے بیٹھائے ہیں
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ ہر سو خوف و ہراس پیدا کر کے لوگوں کے منہ تالے چڑھائے گیے ہیں۔ لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔ ہر کوئی بات کرنے سے ڈر محسوس کر رہا ہے۔ اس صورتحال کے بیچ سوچ اور اظہار رائے پر بھی پہرے بیٹھائے گئے ہیں جبکہ پکڑ دھکڑ عام ہے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو گرفتار کرکے جموں وکشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور پھر ان غریب نوجوان کے والدین کے لیے اپنے بچوں سے ملاقات کرنا میں ممکن نہیں ہو پاتا ہے۔Kashmiri in Outside jailsمحبوبہ مفتی نے کہا کہ اس صورتحال کے بیچ پارٹی کی ترجیحات ہے کہ لوگوں کو اس خطرناک اور خوف وہراس بھرے ماحول سے باہر نکالنے کے لیے کام کیا جائے اور سلب کیے گئے حقوق کو واپس لانے کے لیے جدوجہد کی جائے۔محبوبہ مفتی کی موجودگی میں بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جن میں بانڈی پورہ کے ممتاز ایڈویٹ بھٹ فیاض احمد، حاجن سے تاجر لیڈر مشتاق احمد پیری، آصف خان، بشیر احمد پرے شبیر احمد خان، ظہور اے پرے اور فیصل جاوید وغیرہشامل ہیں۔Adv Bhat Fayaz joined Pdp

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on Ladakh Protests دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر عوام کے خلاف، محبوبہ مفتی

اس موقعے پر پارٹی کے سینیئر رہنما سید نعیم اختر اندرابی، آسیہ نقاش،انجم فضلی، ضلع صدر بانڈی پورہ محمد عبداللہ وانی اور حلقہ انچارج سوناواری طاہر قادری کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.