ETV Bharat / state

Kashmir Acid Attacks: کشمیر، حالیہ برسوں میں تیزاب پھینکے کے چار معاملات پیش - کشمیر تیزاب پھینکے کے چار معاملات

پرنسپل سیشن کورٹ، سرینگر نے 9سال تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد گزشتہ روز (22اگست) کو ایک لاء اسٹوڈنٹ پر تیزاب پھینکنے والے دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔

acid
acid attack
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 4:40 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران تیزاب پھینکنے کے 4 واقعات پیش آئے ہیں۔ جن میں 2 جنوری 2013 کو ریاض احمد ناتھ نامی ایک مکینک نے سرینگر کے باغات علاقے میں ایک خاتون پر اس وقت تیزاب سے حملہ کیا جب خاتون نے، مبینہ طور، مزکورہ شخص کے ساتھ نکاح کی تجویز کو مسترد کیا۔ اس واقعہ میں خاتون کی ایک آنکھ بری طرح زخمی ہوئی۔ واقعے کے بعد صدر پولیس تھانہ میں آر پی سی کی مختلف فوجداری دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور معاملے کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ معاملے کے تعلق سے عدالت نے ملزمین کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے مجرم کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔

اسی طرح 11 دسمبر 2014 کو لاء کی ایک طالبہ (Law Student) پر سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں دو نوجوانوں نے اس وقت تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا جب وہ اپنے کالج جا رہی تھی۔ واقعہ کے 15 روز بعد پولیس نے دونوں ملزمین - ارشاد احمد وانی اور محمد عمر - کو تیزاب پھینکنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایسے میں دنوں نوجوانوں کے خلاف آر پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر کے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ عدالت نے دنوں کو مجرم قرار دیا۔ تقریبا 9 برس تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد گزشتہ کل یعنی 22 اگست کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، سرینگر، نے ایک اہم فیصلہ سنایا جس میں دنوں قصورواروں کو عمر قید، تین سال کی قید با مشقت کی سزا سنائے جانے کے علاوہ ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Srinagar Acid Attack Case: مجرموں کو سزا زخموں کا مداوا نہیں، تیزاب متاثرہ

8 اکتوبر 2021 میں اسی نوعیت کا ایک اور معاملہ پیش آیا جس میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کیلر علاقے میں 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اس حملے میں دوشیزہ کا کندھا جھلس گیا تھا۔ دوشیزہ پر تیزاب حملے کے تعلق سے پولیس تھانہ کیلر میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اسے بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

اس کے بعد سرینگر میں سال 2022 میں ایک اور تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 24 سالہ لڑکی پر ایک نوجوان نے تیزاب پھینکا۔ ایسے میں مختلف دفعات کے تحت درج کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ایسے میں 8 اکتوبر 2021 کو پولیس نے واقع کے تین روز بعد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.