جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے پانچ رکنی کرائسس مینجمنٹ گروپ کی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی یونین ٹریٹری کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنئم کریں گے، اس گروپ میں چار دیگر ممبران بھی شامل ہوں گے۔
محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار کو کرئسس مینجمینٹ گروپ کی میٹنگ میں خصوصی طور مدعو کیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے یہ گروپ ٹسٹنگ، ٹیکہ کاری اور دیگر اقدامات کی منصوبہ بندی بھی کرے گا۔
یہ گروپ کووڈ کی روزانہ کی صورتحال کی بھی نگرانی کرے گا۔ غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مثبت کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کہ گذشتہ ایک برس سے مرنے والوں کی تعداد 2230 پہنچ چکی ہے۔