ETV Bharat / state

فلوٹنگ مارکیٹ: سبزی کی بہتر پیداوار کے باوجود کسان ناخوش

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:49 PM IST

ڈل کے کنارے سبزی فروخت کرنے والے محمد الطاف کا کہنا ہے کہ اس برس اُمید سے زیادہ سبزی کی پیداوار ہوئی۔ لیکن منافعے کے اعتبار سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے اگرچہ گزشتہ برس ڈل کے اندر سبزی کی اتنی پیداوار نہیں ہوئی تھی تاہم قیمت صحیح رہی تھی اور منافع بھی اچھا خاصا ہوا تھا۔

فلوٹنگ مارکیٹ: سبزی کی بہتر پیداوار کے باوجود کسان ناخوش
فلوٹنگ مارکیٹ: سبزی کی بہتر پیداوار کے باوجود کسان ناخوش

جھیل ڈل کا تیرتا سبزی بازار پوری دنیا میں مشہور ہے۔ روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ ہی یہ بازار تازہ سبزیوں سے لدی کشتیوں میں سجایا جاتا ہے۔ ان کشتیوں میں تازہ ٹماٹر، بیگن، کدو لوکی، ساگ، کڑم اور شملہ مرچ کے علاوہ دیگر اقسام کی سبزیاں وافر مقدار میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

ڈل کا یہ تیرتا سبزی مارکیٹ کافی پرانا ہے اور صبح دو گھنٹے سجنے والے اس بازار کی رونقیں دیکھتے ہی بنتی ہیں۔

اس سبزی بازار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈل کے اندر الگ الگ باغیچوں اور پانی کے اوپر بنائے کئے گئے گارڈنز میں تیار کردہ سبزی ہی فروخت کی جاتی ہے۔ ڈل کے اس تاریخی بازار میں نہ صرف صبح سویرے ہول سیل بیوپاری سبزی خریدنے کے لئے آتے ہیں بلکہ پرچون سبزی بیچنے والے دوکانوں کے علاوہ ریڑھی والے بھی خریداری کرتے ہیں۔

سبزی اگانے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس بار گزشتہ برسوں کے مقابلے میں فصل اچھی خاصی ہے لیکن دام اطمنان بخش نہیں مل رہے ہیں۔

کئی سبزی کاشتکار اس مارکیٹ کے ختم ہونے کے بعد جھیل ڈل کے کنارے اپنی سبزیاں خود فروخت کرتے ہیں۔ محمد امین کہتے ہے موجودہ حالات کے دوران ڈل کے اندر مزید زمین کو قابل کاشت بنایا گیا جس سے اس مرتبہ سبزی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا لیکن محنت کا معقول معاضہ حاصل نہیں ہوپایا۔
ادھر ڈل کے کنارے سبزی فروخت کرنے والے محمد الطاف کا کہنا ہے کہ اس برس اللہ کے فضل و کرم سے اُمید سے زیادہ سبزی کی پیداوار ہوئی۔ لیکن منافعے کے اعتبار سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے اگرچہ گزشتہ برس ڈل کے اندر سبزی کی اتنی پیداوار نہیں ہوئی تھی تاہم قیمت صحیح مل رہی تھی اور منافع بھی اچھا خاصا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کے رہنما سے خاص بات چیت

ایک تخمینے کے مطابق جھیل ڈل کے اس تیرتے سبزی بازار میں سالانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.