ETV Bharat / state

Flight Operations Resumes کشمیر میں برف باری کے بعد فضائی اور زمینی ٹریفک بحال

وادی کشمیر میں شدید برفباری کے باعث زمینی اور فضائی رابطہ منقطع کردیا جاتا ہے جس کے باعث مقامی عوام کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Flight Operations Resumes

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:40 PM IST

Flight Operations Resumes
Flight Operations Resumes

سرینگر: بھاری برفباری کے بعد کشمیر سے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع رہنے کے بعد سے ہفتے کو فضائی بحال کر دیا گیا۔ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آوا جاہی کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوا۔ سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے صبح سویرے رن وے سے برف صاف کر دی گئی۔ "فلائٹ سروسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ ایسے میں پہلی پرواز دوپہر تک پہنچ جائے گی۔ جبکہ دوپہر کے بعد سے فلائٹ آپریشن مکمل طور شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا گزشتہ کل پروازیں منسوخ رہنے کی وجہ سے آج زیادہ سے زیادہ پروازوں کی آوا جاہی متوقع ہے۔ ہوائی اڈے کے حکام نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو متعلقہ ایئر لائنز کی طرف سے اگلی دستیاب پرواز میں "بغیر کسی اضافی قیمت کے" جگہ دی جائے گی۔ ادھر جموں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحد رابطہ سڑک دوبارہ کھل گیا اور حکام کے مطابق، سڑک کے دونوں سروں سے ہلکی موٹر گاڑیاں چھوڑ دی گئی ہیں۔ شاہراہ بنیادی طور پر رامبن ضلع میں مہار کے قریب پتھراؤ اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: خراب موسم کے سبب سرینگر ائیرپورٹ پر پروازیں معطل

پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ کے ساتھ ساتھ سری نگر لیہہ ہائی وے کو پہلے ہی اس موسم سرما میں بند کر دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ شوپیاں کے حکم پر برف کے جمع ہونے کے پیش نظر مغل روڈ کو 5 جنوری سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برف کے پیش نظر 6 جنوری سے سری نگر-لیہہ ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.