ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید پانچ افراد انتقال کر گئے

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 6:49 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 98892 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے صرف 5678 کیسز فعال ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید پانچ افراد انتقال کر گئے
جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید پانچ افراد انتقال کر گئے

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1536 ہو گئی ہے۔

تازہ ہلاکتوں میں دو کا تعلق کشمیر سے اور تین جموں کے رہایشی تھے۔

اب تک کشمیر میں 1017 لوگ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں جبکہ جموں میں یہ تعداد 519 ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 98892 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے صرف 5678 کیسز فعال ہیں۔

کشمیر میں 59583 کیسز موجود ہے اور جموں میں 39309 کیسز پائے گئے ہیں۔

خطہ میں 91681 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.