سرینگر: جموں و کشمیر سے 5 جون کو عازمین کا پہلا قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگا۔ ایسے میں امسال جموں و کشمیر اور لداج کے تقریباً 7 ہزار عازمین بیت اللہ کی زیارت کریں گے۔ Hajj 2022 Flights From Srinagar
مرکزی حج کمیٹی کے رکن اعجاز حسین نے کہا کہ رواں برس دنیا بھر سے تقریباً 10 لاکھ عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے۔ ایسے میں بھارت کے تقریباً 83000 عازمین بھی مقدس سفر پر جارہے ہیں جن میں جموں و کشمیر کے تقربیاً 7 ہزار عازمین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج ہاوس بمنہ سے ایئر پورٹ تک حجاج کرام کی تیاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ کووڈ کے رہنما خطوط کو مدنظر رکھ کر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے، تاکہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات میسر ہو پائے اور سفر کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے عازمین سے کہا کہ وہ اپنے طور سبھی تیار مکمل کر کے رکھیں۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے امسال عازمین کی سہولیات کے لیے خصوصی ٹرینرز کے علاوہ خدام کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا، وہیں 150 عازمین کے لیے ایک خادم کو مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر عبدالسلام نے تمام عازمین پر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دنوں اپنے صحت کا خاص دھیان رکھیں۔ بھیڑ بھاڑ اوردیگر تقریبات میں جانے سے پرہیز کریں، ماسک اور کووڈ کی دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔ کیونکہ خدانخواستہ اگر کسی عازم کا کووڈ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ مثبت آئے گا تو اس کا سفر حج پر جانا منسوخ ہوگا ہے لہذا سبھی اپنے صحت پر بھر پور توجہ مرکوز کریں۔