ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق - kashmir corona cases

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے بڑھتے مثبت معاملات کے تناظر میں وائرس کی جینیاتی جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں سے کشمیر صوبے میں نئی قسم یعنی N44OK کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جموں میں اب تک اس قسم کے 28 معاملات سامنے آئے ہیں۔

کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 12:31 PM IST

صحت و طبی تعلیم محمکے کے فائنانشیل کمشنر اتل ڈلو نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ بھارت کی جانچ لیبارٹری انساکوگ کو کشمیر سے جینیاتی جانچ کے لیے بھیجے گئے 381 نمونوں میں سے ایک میں نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جموں صوبے میں پہلے ہی کورونا وائرس کی نئی قسم کے 28 مثبت معاملات درج کیے جا چکے ہیں۔

مائکرو بیالوجی کے سربراہ پروفیسر بشیر احمد نے کہا کہ حاصل شدہ نمونوں کی مکمل جانچ اور تحقیق کے بعد اس نئے وائرس کی شناخت N44OK کے طور کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی یہ قسم جموں صوبے سے بھیجے گئے نمونوں میں پہلے ہی پائی گئی ہے اور اب کشمیر میں بھی اس کی تصدیق ہو گئی ہے جو کہ ملک کی دیگر ریاستوں آندھیرا پردیش، مہاراشٹر اور تلنگانہ وغیرہ میں پہلے ہی عام ہے۔

پروفیسر بشیر نے کہا کہ کسی بھی وائرس میں تغیر و تبدیلی ایک فطری عمل ہے اور N44OK کورونا وائرس کے چند معاملات کی تصدیق رواں برس فروری کے مہینے میں ہی ملک کی مختلف ریاستوں میں ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.