ETV Bharat / state

رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کا پیغام - محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے رہائی کے بعد آڈیو ٹویٹ میں کہا کہ 'مجھے احساس ہے کہ میری جو کیفیت نظربندی کے دوران رہی ٹھیک وہی کیفیت جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کی رہی ہوگی۔ ہم میں سے کوئی بھی شخص اس دن کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو قطعاً بھول نہیں سکتا۔'

رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کا پیغام
رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کا پیغام
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 11:44 PM IST

میں آج ایک سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد رہا ہوئی ہوں۔ اس دوران پانچ اگست 2019 کے بعد کالے دن کا کالا فیصلہ ہر وقت میرے ذہن و دماغ پر سوار رہا اور روح پر وار کرتا رہا۔

رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کا پیغام

محبوبہ مفتی نے بتایا کہ 'مجھے احساس ہے کہ یہی کیفیت جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کی رہی ہوگی۔ ہم میں سے کوئی بھی شخص اس دن کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو قطعاً بھول نہیں سکتا۔'

انہوں نے کہا 'اب ہم سب کو اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا جو دلی دربار میں پانچ اگست کو غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری طریقے سے لیا گیا فیصلہ ہے اسے واپس لینا ہوگا۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر جس کی وجہ سے ہماری ہزاروں جانیں گئیں اس کو حل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔'

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کی رہائی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'میں مانتی ہوں کہ یہ راہ قطعاً آسان نہیں ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم سب کا حوصلہ اور عزم یہ دشوار راستہ طے کرنے میں ہمارا معاون ہوگا۔ آج جبکہ مجھے رہا کیا گیا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ جموں و کشمیر کے جتنے بھی لوگ ہیں، ملک کے مختلف جیلوں میں بند پڑے ہیں، انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.