ETV Bharat / state

لوگوں نے پیپلز الائنس کے منشور کو تسلیم کیا ہے: مظفر شاہ

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 8:18 PM IST

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھاری اکثریت نے پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے امیدواروں کو کامیاب کرکے الائنس کے منشور پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مرکزی حکومت کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے سال گذشتہ کے پانچ اگست کو چھینے گئے خصوصی درجے کو بحال کرنے کے حق میں ہیں اور وہ اس کا واضح انداز میں اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانڈی پورہ اے انتخابی حلقے میں دھاندلیوں کے بعد اپنی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دینے پر وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ دے کر پیپلز الائنس کے کاندھوں پر پنچایتی سطح پر ترقی کو یقینی بنانے کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

موصوف نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سیاسی انتقام کے تحت مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ تاہم ایسے اقدام ہمیں حصول مقصد کی راہ پر گامزن رہنے سے باز نہیں رکھیں گے۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے حامیوں کے لیے یہ شرم کی بات ہے کہ وہ آزاد امیدواروں کو ہراساں کرکے یا انہیں پیسے کی لالچ دے کر اپنی طرف لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

'جمہوریت کی بقا کے لیے انتظامیہ گرفتار شدگان کو رہا کرے'

انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ اے انتخابی حلقے میں دھاندلیوں کے بعد اپنی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جس کے خلاف ہم عدالت کا دروازہ کٹھکٹھائیں گے۔

موصوف نے کہا کہ ہم بی جے پی کی طرف سے بالہامہ دوم کی ڈی ڈی سی سیٹ جیتنے پر عوام سے معذرت کے طلب گار ہیں کیونکہ اس نشست پر ہمارے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے امیدوار نے یہ سیٹ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے بعد ہی جیت لی۔

موصوف نے کہا کہ پیپلز الائنس مزید کم سے کم چالیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرتی اگر کچھ پارٹیوں کے مقامی ورکرس فرضی امیدوار کھڑا نہ کرتے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ جو سات سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے اور عوامی نیشنل کانفرنس بھی اس کا ایک رکن ہے، نے 110 نشستوں پر جیت درج کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.