ETV Bharat / state

آتشزدگی میں جھلسنے سے معصوم بچی سمیت تین ہلاک

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 1:57 PM IST

سرینگر کے خانیار علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آتشزدگی میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر ہلاک ہوگئی، جبکہ ان کی بڑی بیٹی معجزاتی طور پر بچ گئی۔

سرینگر میں آگ کی وردات میں میاں بیوی از جان

سری نگر کے خانیار علاقے میں گزشتہ شب آتشزدگی میں معصوم بچی سمیت میاں بیوی جھلس گئی جس کی وجہ سے تینوں ہلاک ہوگئے اس ہلاکت کے بعد علاقے میں سنسنی ہے۔ جبکہ اس سانحہ میں ہلاک شدگان کی بڑی بیٹی معجزاتی طور پر بچ گئی۔

سرینگر ضلع انتظامیہ نے اس بھیانک آگ کی واحد متاثرہ بچی کے حق میں 15 لاکھ روپیہ بطور معاوضہ دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے تعلیمی اخراجات کی بھی ذمہ داری لی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ متاثرہ بچی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپیے بطور معاوضہ جمع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بچی کے تعلیمی و دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پائین شہر کے شیشگری محلہ خانیار میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاوید احمد نامی ایک شہری کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔

مہلوکین کی شناخت جاوید احمد اس کی بیوی صوفیہ اور ان کی تین سالہ بیٹی حفصہ کے طور پر ہوئی ہے۔

طفیل احمد نامی ایک ہمسایہ کا کہنا ہے کہ قریب سوا ایک بجے رات اس مکان سے آگ نمودار ہوئی اور آناً فاناً میں مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ مہلوک چھ ماہ سے اس مکان میں رہائش پذیر تھا اور اپنا نیا مکان تعمیر کررہا تھا جس میں اس کو جلد ہی منتقل ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن ان کو بچا نہ سکے لیکن ان کی بڑی بیٹی کسی طرح باہر آنے میں کامیاب ہوئی۔

ظہور احمد نامی ایک شہری جو شیشگری محلے کا ہی باشندہ ہے، کا کہنا ہے کہ میں نے دو بجے رات آگ کے بارے میں سنا لیکن بابا ڈیمب میں قائم فائر اسٹیشن والے یہاں نہیں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس وردات میں میاں بیوی کے ساتھ جو بچی از جان ہوئی ہے وہ جسمانی طورمعذور تھی۔

ادھر پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.