جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے سنئیر رہنما فاروق اندرابی کو پاٹی کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ فاروق اندرابی کے اس اہم عہدے پر تقرر کی تجویز پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے پیش کی تھی۔ جس پر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے مہر ثبت کی اور پارٹی صدر کی منظوری کے بعد فاروق اندرابی کی باقاعدہ میڈیا ایڈوائزر کے بطور تقرری عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے سینیئر اور تجربہ کار سیاستدان فاروق اندرابی نے اس سے قبل بھی کئی اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہ کر اپنی زمہ داری نبھائی ہے۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاروق اندرابی نے کہا کہ یہ تعلیم یافتہ اور شفاف شبیہ کے مالک اشخاص کی اپنی پارٹی میں شمولیت سے یہ عیاں ہو جاتا ہے کہ لوگ اب سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی کے پاس سچائی پر منبی سیاست، حقائق اور دور اندیشی پر مبنی پالیسی اور ایجنڈا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی دوغلی، جھوٹ اور عوام کو گمراہ کرنے والی سیاسیت پر یقین نہیں رکھتی یے۔ فاروق اندرابی نے مزید کہا کہ ہم سبز باغ یا آسمان سے تارے اتارنے کے خواب لوگوں کو دکھانے والے نہیں ہیں۔