ETV Bharat / state

Rainfall In J&K عوام کی راحت رسانی اور بازآبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - جموں میں سیلابی صورتحال

جموں میں مسلسل بارش ہونے سے توی ندی میں بھی پانی کی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ دریائے چناب میں بھی طغیانی آئی ہوئی ہے جس وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔ farooq Abdullah urges for measures on rainfall

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 7:13 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ(رکن پارلیمان) نے جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر بادل پھٹنے ،سیلابی ریلوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں ہوئے مالی اور جانی نقصان پر نہایت رنج و الم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زور دیا کہ ان لوگوں کی امداد اور باز آبارکاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے موسم کے قہر سے کٹھوعہ میں 8 افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست صدمے کا اظہار کیا اور حکومت سے زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کے علاوہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو بھر پور ایکس گریشیا ریلیف فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ جن کے مکانات سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ڈھ گئے یا جن کے مکانات اور رہائشیں ناقابل استعمال ہو گئی ہیں ایسے کنبوں کیلئے عارضی قیام و طعام کا بھی بندوبست کیا جائے اور ان کی فوری بازآبادکاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے سیلابی ریلوں سے منقطع ہوئی رابطہ سڑکوں اور منہدم ہوئے پلوں کی فوری مرمت کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ سڑک رابطوں کے ہونے سے ہی ریلف اور راحت کاری کے اقدامات ممکن ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Houses Collapse in Kathua کٹھوعہ میں بارش کے سبب دو مکانات منہدم، آٹھ افراد ہلاک، کئی لوگ زخمی

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کیلئے خصوصی مالی امداد کا اعلان کیا جانا چاہیے، جن کے مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسے افراد کی مالی امداد بھی ضروری ہے جن کی فصلوں اور میوہ باغات کو شدید ژالہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.