ETV Bharat / state

معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر مرغوب بانہالی انتقال کر گئے - بین الاقوامی اعزازات

جموں وکشمیر کے معروف قلمکار، شاعر، ترجمہ نگار اور نقاد پروفیسر مرغوب بانہالی سرینگر میں انتقال کر گئے۔

معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر مرغوب بانہالی انتقال کر گئے

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 1:44 PM IST

معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر مرغوب بانہالی نے 82 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد سرینگر کے لال بازار علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منگل کی صبح آخری سانس لی۔

انہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جبکہ وہ کشمیر یونیورسٹی میں مختلف عہددوں پر فائز ہو کر اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے چکے ہیں۔

مرحوم کشمیر یونیورسٹی میں فارسی کے پروفیسر تعینات ہونے سے قبل تحصیل ایجوکیشن آفیسر بھی رہ چکے تھے۔ اسکے علاوہ وہ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری کے بھی سربراہ رہے ہیں۔

تعلیمی اور ادبی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے پر مرحوم کو کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر مرغوب بانہالی نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے آپ کو ادبی اور تحقیقی کام میں مصروف رکھا۔

ادھر مرحوم کے انتقال پر جموں وکشمیر کے ادبی، علمی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ عیال سے تعزیت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.