مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کے ڈاون ٹاؤن علاقے سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد خان جموں کے بخشی نگر سے کچھ دنوں قبل لاپتہ ہو گئے تھے۔
مذکورہ شخص کے اہل خانہ نے سرینگر کی پریس کالونی میں مذکورہ شخص کی بازیابی کی اپیل کی ہے جبکہ اس دوران اہل خانہ نے اپنے ہوتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر ریاض احمد کی تصویر لیے ہوئے تھے۔
اس دوران ریاض احمد خان کی بیٹی غزالہ ریاض نے کہا کہ' میرے والد ڈیوٹی کی غرض سے سرینگر سے جموں کے لیے روانہ ہوئے تھے تبھی راستے سے وہ لاپتہ ہوگئے۔
اب تک ان کا کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے، اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے غزالہ ریاض نے انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے اپنے والدکی بازیابی کی اپیل کی ہے۔
غزالہ نے مزید کہاکہ' ریاض احمد خان سری نگر کے علاقے فتح کدال میں رہتے تھے۔ "30 اگست کو وہ (خان) سری نگر سے باری براہمنہ کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ فوج کے کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) میں ملازمت کرتے ہیں۔ان کے بہنوئی نے کووڈ-19 کی جانچ کے بعد ریاض کو جموں اسپتال کے باہر دو دن پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔ “تب سے وہ لاپتہ ہیں، ہم نہیں جانتے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔