جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سرینگر میں درجہ حرات منفی7.2 ڈگری، جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو گیا ہے۔ ادھر سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 10، پہلگام میں منفی 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ضلع کپواڑہ میں 3.7، کوکرناگ میں منفی 10.9، سرینگر ائیر پورٹ میں منفی 9.4، اونتی پورہ میں منفی 11.9، اننت ناگ میں منفی 9.4، بانڈی پورہ میں منفی 4.5، سوپور میں منفی 4.8، شوپیاں میں منفی 14.3، پلوامہ میں منفی 8.6 اور کولگام میں منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جموں میں درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہفتہ کی صبح شدید سردی سے آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق ڈل جھیل منجمد پائے گئے اور نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا تھا
واضح رہے کہ چالیس روزہ شدید سردی کے ایام یعنی 'چلہ کلان' آج اختتام پذیر ہو گیا، لیکن سردی کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یکم سے 3 تک ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرات میں معمولی گراوٹ آئے گی۔