سرینگر: سرینگر کے ایس پی لائبریری میں ڈپارٹمنٹ آف لائبریز نے ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں کشمیر کے نایاب مخطوطات اور کتابوں کی نمائش کی گئی جس میں کشمیر کے صدیوں پرانے شاندار ماضی کو دکھایا گیا ہے۔۔Exhibition of rare Manuscripts In SPS Library
نمائش کا مقصد لوگوں کو کشمیر کے شاندار ماضی سے روشناس کرانا تھا۔ نمائش میں کچھ مذہبی کتابیں بھی دکھائیں گئے جن میں قرآن پاک اور رامائن بھی شامل ہے جس سے سینکڑوں سال پہلے ہاتھ سے لکھا گیا تھا۔اس نمائش میں نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی اور کشمیر کے صدیوں پرانے مخطوطات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
مزید پڑھیں: Art Exhibition in Srinagar سرینگر میں تین روزہ پینٹنگ نمائش کا افتتاح
کشمیر کی ثقافتی تاریخ 5ہزار سے 7 ہراز سال پرانی ہے۔ جدید دور کی دنیا میں ثقافت، روایات اور ورثے پوری دنیا میں اہمیت رکھتے ہیں اس قسم کی منفرد نمائشوں سے عام لوگوں بالخصوص طلبہ اپنی ماضی سے روشناس ہوتے ہے۔