اس سے قبل ڈاکٹر شاہ فیصل اور جاوید مصطفیٰ میر نے بالترتیب پارٹی صدارت اور چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
لیڈرشپ کے مستعفیٰ ہونے سے کہیں نہ کہیں پیپلز موومنٹ پارٹی بکھر گئی تھی اور اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں اس کے اندر 'اندرونی خلفشار' پایا گیا۔ تاہم پارٹی نے سینئر سیاسی رہنما جاوید مصطفیٰ میر کو پارٹی میں واپس شامل کر کے انہیں پارٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔
جے کے پی ایم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سابق وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے پارٹی اور جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے استعفے پر نظرثانی کی ہے جس کے بعد وہ واپس پارٹی میں شامل ہوئے اور انہیں متفقہ طور پر پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا کیونکہ ڈاکٹر شاہ فیصل کے استعفے کے بعد پارٹی میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔