ETV Bharat / state

خبر کا اثر، ڈی پی ایس پرنسپل کے نام نوٹس

ضلع انتظامیہ سرینگر نے دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) اتھواجن کی جانب سے دوسری جماعت کی ایک طالبہ کو آن لائن کلاس سے روکنے کی پاداش میں اسکول کے پرنسپل کے نام ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ڈی پی ایس کے پرنسپل کو ایڈ یشنل ڈسڑکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 2:28 PM IST

خبر کا اثر، ڈی پی ایس پرنسپل کے نام نوٹس
خبر کا اثر، ڈی پی ایس پرنسپل کے نام نوٹس

واضح رہے کہ ٹیوشن فیس قواعد وضوابط کے تحت ادا کیے جانے کے باوجود ڈی پی ایس اتھواجن کی جانب سے دوسری جماعت کی ایک طالبہ کو آن لائن کلاسز سے روکے جانے سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل ایک تفصیلی رپورٹ نشر کی تھی۔

اے ڈی سی نے ڈی پی ایس کے پرنسپل کو نوٹس میں کہا ہے کہ ’’قومی میڈیا اداروں کی جانب سے ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دہلی پبلک اسکول انتظامیہ نے دوسری جماعت کی ایک طالبہ عنابیہ دختر وجاہت وسیم کو اس بنیاد پر آن لائن کلاس لینے سے روک دیا ہے کہ اس کے والد نے ٹرانسپورٹ فیس ادا نہیں کی تھی۔‘‘

مزید پڑھیں؛ ڈی پی ایس کیوں رکھ رہا ہے بچوں کو آن لائن کلاسز سے محروم؟

ادھر انتظامیہ نے پہلے ہی تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گذشتہ برس کا ٹرانسپورٹ فیس وصول نہ کریں۔

اے ڈی سی نے نوٹس میں کہا ہے کہ اسکول کی جانب سے بچی کو آن لائن کلاس سے روکنا حق تعلیم قانون 2009 کی سراسر خلاف ورزی کے علاوہ کسی کے بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہلی پبلک اسکول کے پرنسپل کو اے ڈی سی کے دفتر میں 27مارچ کو ان کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.