سرینگر جموں و کشمیرکے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک شخص نے ڈل جھیل میں پرندوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے انوکھا قدم اٹھا یا ہے۔ جہاں اس وقت وادی میں موسم سرما اپنے عروج پر ہے وہیں یہاں مہمان پرندوں کے علاوہ مقامی پرندوں کو بھی برفباری کی وجہ سے خوراک کی کمی ہوتی ہے. اس مسلے کو حل کرنے کے غرض سے ڈل جھیل کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ہاؤس بوٹ کے ساتھ برڈ فارسٹ ریسورٹ قیام کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "اس کا مقصد پرندوں کو خوراک مہیا کرانا ہے ۔اس کی ترغیب مجھے اپنی والدہ سے ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بیرونی ممالک میں سیر و تفریح کے لئے چند مقامات مخصوص ہوتے ہیں جہاں جاکر لوگ سکون کی سانسیں لیتے ہیں۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہاں بھی لوگ تفریح کے لئے آئیں۔پرندوں کے خوراک مہیا کرانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے،تاہم موسم گرما میں جھیل کے آس پاس گھاس اُگ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی صاف پانی مہیا ہے لیکن گرمیوں کے موسم میں یہ ممکن نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام تو میں بچپن سے کر رہا ہوں، تاہم سرینگر میں گزشتہ ایک ماہ سے کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کی ریسورٹ میں دو چار کمرے اور بنے، سیاح اور مقامی لوگ یہاں تفریح کے لئے آئینگے۔ اس لئے انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کی وہ اس جگہ کو صاف رکھنے کے لئے ہماری مدد کریں۔
وہیں ان کے خالہ زاد بھائی طارق پتلو کا کہنا تھا کہ میری خالہ یہاں پرندوں کو خوراک مہیا کراتی تھیں ، یہاں تک کئی پرندے رسوئی گھر تک بھی آتے تھے۔ ان کے دونو ں فرزند ملک سے باہر رہتے تھے، اور جب وہ واپس اے تو انہوں نے اپنی والدہ کے شوق کو آگے بڑھانے سے متعلق سوچا۔پھر میرے مشورے پر یاسین نے یہ ریسورٹ کھولا."
انہوں نے مزید کہا کہ پرندوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد بہت ہیں۔ ہم چاہتے ہیں وہ یہاں آئیں۔برڈ فارسٹ ریسورٹ کھلنے کے بعد ٹورسٹ بھی اس منفرد پیشکش کا لفط اٹھانے رہے ہیں۔
مظفر احمد کا کہنا تھا کہ "جب سے یہ پوائنٹ کھلا ہے تب سےسیاح کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Panel to Determine Buffers Around Dal Lake جھیل ڈل اور منسلک آبی ذخائر کا تعین، کمیٹی تشکیل