ETV Bharat / state

ابھرتے ہوئے خطاطوں کی حوصلہ افزائی - انوکھے فن پارے

کشمیر میں نوجوان کیلی گرافی کو سیکھنے میں دلچسپی دیکھا رہے ہیں۔ ایسے میں کیلی گرافی کو سیکھانے کے لیے ورکشاپس کے علاوہ الگ سے انسٹیچوٹ قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

Emerging Calligraphers
خطاطوں کی حوصلہ افزائی
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 10:15 PM IST

محکمہ سیاحت اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ٹی آر سی سرینگر میں منعقد کی گئی دو روزہ خطاطی نمائش بدھ کے روز اختتام پذیر ہوئی۔ اس نمائش میں شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے کئی ابھرتے ہوئے خطوطوں نے شرکت کی۔ کیلی گرافرز نے اپنے تیار کردہ مختلف اقسام کے دلکش اور انوکھے فن پارے نمائش کے لئے رکھے تھے۔

خطاطوں کی حوصلہ افزائی

منعقدہ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے لوگوں خاص کر نوجوانوں نے کافی دلچسپی دکھائی۔ جبکہ شائقین نے بھی بنائے گئے ان منفرد فن پاروں کو بغور دیکھتے ہوئے خطاطی کے فن اور اس سے جڑے آرٹسٹز کی کافی سرہانا کی۔

نئی نئی ایجادات اور زندگی کی مصروفات نے خطاطی کے قلم کی جگہ کمپیوٹر کی بورڈ نےلے لی ہے۔ لیکن خطاطی کے قدیم فن کو زندہ کرنے کے لیے کشمیر وادی کے کئی نوجوان خطاط اب سامنے آ رہے ہیں۔

وہیں اس نمائش کا مقصد بھی یہاں کے خطاطوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ انہیں حوصلہ بھی دینا تھا تاکہ نوجوان اس فن کو آگے لے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈر طلبا کا احتجاج

کشمیر وادی کے کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے طور سے کیلی گرافی کو سیکھنے میں دلچسپی دیکھا رہے ہیں۔ تاہم اس سے وابستہ اور آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کیلی گرافی کو سیکھانے کے لیے ورکشاپس کے علاوہ الگ سے انسٹیچوٹ قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ اس فن کو پیشہ کے طور پر لینے میں نوجوانوں کو حوصلہ ملے۔ جس کے لئے سرکاری سطح پر آگے آنےکی بے حد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دوران نمائش بہترین نمونے پیش کرنے والے خطاطوں کو ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے مومنٹوز اور نعقد انعامات دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.