ETV Bharat / state

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت - جموں و کشمیر کے نوجوان باصلاحیت

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہیں تاہم ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ضروری ہے

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 11:02 PM IST

منوج سنہا نے بتایا کہ 'بہتر کل کے لیے نوجوانوں کی با اختیاری لازمی ہے جب ہم نوجونوں کو با اختیار بناتے ہیں تو ہم قوم کو با اختیار بناتے ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بنا کر معاشی و معاشرتی تبدیلی لانا وقت کا اہم تقاضا ہے جس کے لئے تمام متعلقین کی اجتماعی کوششیں لازمی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے پروگرام کی بہتر عمل آوری کے لئے طریقہ کار پر غور و خوض کرنے کے لیے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں تاہم ان صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی کے نوجوان کافی باصلاحیت ہیں اور مجوزہ پروگرام اُن کو معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک ادارہ جاتی نظام ثابت ہوگا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو نوجوانوں کی با اختیاری کے لئے بہترین عالمی طریقہ کار اختیار کرنے کے لئے کہا اور اس کے ساتھ ہی بزنس سکولوں کو سٹیڈیز میں شامل کرنے کے لئے کہا۔

منوج سنہا نے کہا کہ ہمیں خطے میں نوجوانوں میں اعتماد اور اثبات کا ماحول قائم کرنا ہوگا اور نوجوانوں کے مسائل اور ضروریات کی جانب توجہ دینی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.