ETV Bharat / state

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد ناگزیر - جموں وکشمیر میں تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں سول سکریٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر آسانی سے عمل در آمد کے لیے تشکیل دیئے گئے ٹاسک فورس ممبران نے شرکت کی۔

قومی تعلیمی پالیسی2020 کے عمل درآمد پر زور

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 11:06 AM IST

سیول سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر راجیو رائے بھٹناگر نے اس بات پر زور دیا کہ NEP2020 کا مقصد بنیادی مرحلے سے ثانوی مرحلے تک تمام پہلوؤں میں پرائمری اور ثانوی اسکول کی تعلیم کی تشکیل نو ہے، جس میں سب کے لئے مساوی اور جامع تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی پالیسی سے جموں وکشمیر میں تعلیم کے شعبے میں جدت آئے گی اور نئی پالیسی کے ذریعے تعلیمی شعبے کی زیادہ سے زیادہ ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

پالیسی کے مقاصد کے حصول کے لیے ایکشن پلان کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے آر آر بھٹناگر نے ٹاسک فورس کے تمام ممبروں پر زور دیا کہ وہ این ای پی کے مطلوبہ اہداف کو مقررہ وقت کے ساتھ حاصل کرنے کے لیے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کریں۔

مزید پڑھیں: سری نگر: ٹیکسی آپریٹرز معاشی بحران کا شکار

میٹنگ میں سیکریٹری ایس ای ڈی بی، وائس چیئرپرسن بورڈ آف اسکول ایجوکیشن، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، ڈائریکٹر سکل ڈیویلپمنٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور این سی آر ٹی کے نمائندے کے علاوہ ٹاسک فورس کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.