ETV Bharat / state

eid ul adha 2023 جموں و کشمیر میں پُرامن طریقے سے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

آج جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں مسلمانوں نے پُرامن طریقے سے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملک میں امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ Eid ul adha in jammu and kashmir

جموں و کشمیر میں  پُرامن طریقے سے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 11:11 AM IST

Updated : Jun 29, 2023, 9:33 PM IST

سرینگر: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ جوش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وادی کی تمام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ سرینگر کے عید گاہ اور مرکزی جامع مسجد میں اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم درگا حضرت بل میں نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جہاں خاصی تعداد میں لوگوں نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی ۔

جموں و کشمیر میں پُرامن طریقے سے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

قبل ذکر ہے کہ ایک دن قبل انجمن کے ذمہ داروں کو مطلع کیا گیا کہ خطے کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدگاہ سرینگر میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انجمن نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ انجمن نے کہا کہ یہ حد درجہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے دیدہ و دانستہ عیدین کے بڑے دینی اجتماعات منعقد ہونے نہیں دئے جارہے ہیں جو کہ اسلامی تعلیمات اور شرعی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ وہیں علماء دین، ائمہ مساجد اور مفتیان کرام نے سادگی کے ساتھ لوگوں کو عید منانے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے آس پڑوس کے غریبوں اور ناداروں کو یاد رکھنے کی تاکید کی۔

اننت ناگ:۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ ضلع کے مختلف عید گاہوں میں پُرامن طریقے سے نماز عید ادا کی گئی۔ ضلع میں سب بڑی تقریب باغ نوگام میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے عید کی نماز ادا کی۔ عید الاضحی کے روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر مولانا فیاض رضوی نے عیدالاضحٰی کے مقاصد کو بیان کیا۔ اننت ناگ میں میں نماز عید کے اجتماعات میں خطیب و علمائے کرام نے عید الاضحی کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔ علماء دین نے مسلمانوں سے پورے احتیاط کے ساتھ عید الاضحیٰ منانے اور کسی بھی نوعیت کی کشیدگی سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام میں عید الاضحیٰ کا تہوار برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت اور ان کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Eid al Adha Mubarak 2023 ملک بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

پلوامہ:۔

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی عید الاضحی کی نماز پرسکون ماحول میں ادا کی گئی اگرچہ اوقاف کمیٹی پلوامہ نے نماز کو عید گاہوں میں ادا کرنے کی تیاریاں کی تھی تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے عید کی نماز عید گاہوں کے بجائے جامع مسجدوں میں ادا کی گئی۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب مرکزی جامع مسجد پلوامہ میں منعقد ہوئی، جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید اللہ کے دربار میں سربسجود ہوئے۔ اس موقع پر علمائے دین نے عید الاضحی کی مناسبت سے روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پورے ملک کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر جامع مسجد کے خطیب مولوی محمد اکرم نے کہا کہ عید کے موقع پر ملک کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اس عید کا پیغام ہے کہ ہمیں اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے جبکہ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں تاکہ وہ بھی سماج میں عزت دار زندگی گزار سکے اور اپنے والدین کی خدمت کر سکیں۔

گاندربل: ضلع گاندربل میں عیدالاضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ہے جبکہ آج صبح سے لاکھوں فرزندان توحید نے عیدگاہوں اور مساجد کا رخ کیا۔ سب سے بڑی جماعت گاندربل کے عیدگاہ میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے عیدالاضحی کی نماز ادا کی جبکہ اس موقع پر پورا عیدگاہ تلاوت اور نمازیوں کی دلی دعاؤں سے گونج اٹھا۔ اسی طرح کنگن، گنڈ ،تولہ مولہ، اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں نے عید گاہوں اور مسجدوں میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کی نماز کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے تھے.

ganderbal

بڈگام: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں نماز عیدالاضحی کے اجتماعات منعقد ہوئے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی پیشوائی میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر آغا صاحب نے فرزندان توحید کو عید مبارک پیش کرتے ہوئے فلسفہ عید الاضحی کی تشریح کی۔

Budgam

پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی عیدالاضحی نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ منڈی کی تمام جامع مساجد میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ تحصیل کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں صدر مقام پر پہنچے۔ جہاں پر خصوصی طور پر مرکزی جامع مسجد شریف منڈی, جامعہ مسجد المصطفی منڈی, جامعہ مسجد قاسمی مارکیٹ منڈی, جامعہ مسجد اعلی پیر منڈی میں نماز عید ادا کی گئی۔ تمام مساجد میں علمائے کرام نے خطاب کرتے لوگوں کو ایثار و قربانی کا جزبہ پیدا کرنے کی تلقین کی۔

Kupwara

ڈوڈہ میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار مرکزی عیدگاہ میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور عیدگاہ ڈوڈہ میں عید کی نماز ادا کی، ڈوڈہ ٹاؤن اور اس کے اطراف میں رہنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 15000 لوگوں نے آج کی عید کی نماز میں شرکت کی۔ ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شرپسند اور شرارتی عناصر کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ مرکزی عیدگاہ کے علاوہ پورے ضلع کے مختلف عیدگاہوں میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا اور نماز عید ادا کی گئی۔

Doda

Last Updated : Jun 29, 2023, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.