ETV Bharat / state

Eid Prayers in Eidgah Srinagar: عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر - انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نمازعید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بارش کے سبب عیدگاہ میں کافی صفائی کی ضرورت ہے اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ دو تین دنوں میں کام مکمل ہوسکتا ہے۔ Eid Prayers in Eidgah Srinagar

eid-prayers-in-eidgah-srinagar-depends-on-weather-conditions-says-dr-darakhshan-andrabi
عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 6:01 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ہم ضرور نماز ادا کریں گے لیکن شرط یہ ہے کہ موسم اجازت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بورڈ کا کام ہی ہے کہ جموں و کشمیر کی زیارت گاہوں کو خوبصورت سے خوبصورت بنایا جائے۔ Eid Prayers in Eidgah Srinagar

موصوف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں حضرت بل میں عید الاضحیٰ کے پیش نظر کیے جا رہے انتطامات کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'عید کے لیے یہاں ہو رہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر خود یہاں آئے اور یہاں دیکھا کہ سارے انتطامات کیے جا رہے ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ ’وقف بورڈ کا کام ہی ہے کہ ہم تمام زیارت گاہوں کو شاندار اور خوبصورت سے خوبصورت بنائیں تاکہ لوگوں کو دل کا سکون میسر ہوسکے‘۔ تاریخی عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کا انحصار موسم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر موسم نے اجازت دی تو وہاں نماز کی ادائیگی ممکن ہے لیکن موسم ٹھیک نہیں ہے، بارشیں ہو رہی ہیں۔ وہاں صفائی کا کافی کام باقی ہے جو مجھے نہیں لگتا ہے کہ دو تین دنوں میں مکمل ہوسکتا ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ 'عید گاہ میں ہمیں نماز ادا کرنی ہے، ہم ضرور ادا کریں گے لیکن موسم ہمیں اجازت دے‘۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر کہ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے گذشتہ روز عید الاضحی کی نماز سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح نو (9:00) بجے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بارش اور موسم خراب ہونے کی صورت میں مقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز عید الاضحیٰ اداکی جائے گی۔

بیان کے مطابق مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کے لیے عیدگاہ میں اپنی حاضری یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز کی چٹائیاں (جائے نماز) اپنے ساتھ لائیں۔Congregational Eid prayers at Eidgah Srinagar

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.