ETV Bharat / state

No Eid Prayers at Eidgah Srinagar سرینگر عیدگاہ میں نماز عید پر پابندی - سرینگر عیدگاہ نماز عید پابندی

سرینگر کے تاریخی عیدگاہ میں ایک بار پھر انتظامیہ نے عید نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے اب تک عیدگاہ میں عید نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ Eid al Adha 2023

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 5:21 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : انتظامیہ نے تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلمانان کشمیر کو مطلع کیا ہے کہ تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کے حوالے سے 9بجے صبح کا جو پروگرام دیا تھا، ضلع انتظامیہ نے آج صبح انجمن کے ذمہ داروں کو مطلع کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدگاہ سرینگر میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انجمن نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

انجمن نے کہا کہ ’’یہ حد درجہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے دیدہ و دانستہ عیدین کے بڑے دینی اجتماعات منعقد ہونے نہیں دئے جا رہے ہیں جو کہ سراسر اسلامی تعلیمات اور شرعی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے۔‘‘ انجمن نے اس امر پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ انجمن کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مختلف دینی، ملی، سیاسی، سماجی تنظیموں اور سیول سوسائٹی کی جانب سے رہائی کے حوالے سے مسلسل اپیلوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے لگاتار عیدگاہ میں بڑے دینی اجتماعات خاص کر عید نماز پر مسلسل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عیدگاہ میں لگاتار آٹھ عید نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کی عوامی حلقوں کی جانب سے بھی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Eid Ul Adha 2023 کشمیر میں عید الضحیٰ کی صبح کا آغاز بارش سے ہونے کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.