ETV Bharat / state

Ladakh Earthquake لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

لداخ کے ضلع لیہہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے۔ Earthquake in Leh

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 3:15 PM IST

سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں پیر کی صبح 10 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری 2023 میں جموں و کشمیر کے کٹرہ سے 97 کلومیٹر مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا، یہ زلزلہ صبح تقریبا 5 بجے محسوس کیا گیا تھا۔ وہیں 16 فروری کو میگھالیہ میں 3.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ صبح 9.26 بجے کے قریب آیا اور اس کا مرکز مشرقی خاصی پہاڑیوں میں 46 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے گزشتہ 5 مارچ کو اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زلزلے کے پانچ جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے اترکاشی کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ آدھی رات کو گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر چلے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 2.5 تھی۔ زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Nicobar Islands انڈمان نکوبار جزیرے میں 5.0 شدت کا زلزلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.