ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے - j&k

جموں و کشمیر میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ کے سبب ابھی تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جموں و کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے
جموں و کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 9:55 AM IST

اتوار کے روز جموں و کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ صبح 4.40 بجے آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کا مرکز شمال میں 33.0 اور عرض البلد میں 75.86 ڈگری طول البلد پر تھا۔

جموں و کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے
جموں و کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

عہدیداروں نے مزید کہا کہ "زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بھلیسا کے قریب واقع ہے۔"

واضح رہے کہ زلزلے کے لحاظ سے کشمیر ایک انتہائی زلزلے کے شکار خطے میں واقع ہے جہاں ماضی میں زلزلے کے جھٹکے کئی بار محسوس کیے گئے ہیں۔ 8 اکتوبر 2005 کو یہاں آنے والے زلزلے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف میں رہنے والے 80،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.