سرینگر:کشمیر یونیورسٹی نے جوابی پرچوں کی تشخیص میں مناسب عمل کی پیروی کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ میرٹ پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔چند مضامین میں کی گئی تشخیص سے متعلق طلبہ کے دعوؤں کی میرٹ پر پورا کیا جارہا ہے۔KU Answer Paper Evaluation Matter
یو جی چھٹے سمسٹر کے چند طلبہ کی جانب سے کیمسٹری اور انگلیشن پرچوں میں غیر منصفانہ جانچ کے الزامات کے ردعمل میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زماں نے کہا کہ ان دعوؤں کی جانچ قواعد وضوابط کے مطابق کی جائے گی اور میرٹ پر توجہ دی جائے گی۔Controller Examinations Dr Majid Zama on KU Answer Paper Evaluation Matter
مزید پڑھیں: Kashmiri language Writers Falicitated ادب کے تئیں گراں قدر خدمات پر پانچ کشمیری قلمکار اعزاز سے سرفراز
ایسے میں جانچ ہر لحاظ سے مناسب عمل کے بعد کی جاتی ہے جس میں تشخیص کے لیے موضوع سے متعلق ماہرین کا انتخاب شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں شکایات کی صورت میں یونیورسٹی کے قوانین از سر نو تشخیص کے عمل کے لیے فراہم کرتے ہیں اور تشخیص شدہ فوٹو سٹیٹ کاپیاں طلب کرتے ہیں۔