ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Today's weather in Srinagar

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 12:35 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 28 اپریل کو موسم خراب ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں دریں اثنا وادی میں بارشوں اور ژالہ باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ Weather in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 12.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Today's weather in Srinagar

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی میں منگل کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا اور آفتاب دن بھر چھایا رہا۔ Weather forecast in kashmir

قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے، گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Weather Update: کشمیر میں ہلکی بارشیں، موسم میں بتدریج بہتری متوقع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.