سری نگر: سری نگر جموں شاہراہ اور اس کے ملحقہ لنک سڑکوں پر نگرانی کی خاطر سی آر پی ایف نے جدید ترین ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس ڈرون سسٹم نصب کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر قومی شاہراہ پر جگہ جگہ جیمرز بھی لگائے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جگہ جگہ جدید ترین ڈرونز ، ہائی ریزولیشن کمیرے اور جیمرز نصب کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس یہ جدید ڈرونز قومی شاہراہ اور اس کے ملحقہ لنک سڑکوں کی چوکسی اور نگرانی کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سی آر پی ایف گاڑیوں کو جدید آلات سے لیس کیا گیا بشمول ریمورٹ کنٹرول ’امپرووائز ڈیواس‘ اور جیمرز بھی لگائے گئے ہیں ۔ سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر چوبیس گھنٹے نظر گزر رکھنے کی خاطرزمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کی حفاظت اور سلامتی میں سمجھوتہ کرنے کی کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز نے سبھی تیاریاں مکمل کیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Shah Chairs Security Review Meet امیت شاہ نے امرناتھ یاترا سے قبل سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا
یو این آئی