سرینگر کے جواہر نگر میں گورنمنٹ کوارٹرز میں سیکورٹی پر معمول ایس ایس بی اہلکار کے بندوق سے اچانک گولی نکلنے سے سعد سحرش اصغر کا گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا۔ غلام نبی نامی زخمی ڈرائیور کو فورا ایس ایم ایچ ایس اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
جواہر نگر سرینگر میں سرکاری رہائشی کوارٹرز میں ڈیوٹی پر تعینات ایس ایس بی جوان کی بندوق سے نکلی گولی پہلے دیوار سے ٹکرا کر ڈرائیور کو جا لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری نگر: یوم آزادی کے موقع پر ایل جی کے ہاتھوں پرچم کشائی
اگرچہ ایس ایس بی اہلکار کے بندوق سے حادثاتی طور گولی نکلنے کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ لیکن اس تعلق سے جانچ بھی کی جا رہی ہے کہ کیا واقعی حادثاتی طور پر 10بٹالین ڈی کمپنی سے وابستہ ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے گولی نکلی ہے؟
یہ واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونا وار میں یوم آزادی کی تقریب چل رہی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ حادثہ پیش آنے کی جگہ تقریب کی جگہ سے چند ہی کلومیٹر کی دوری پر ہے۔