ETV Bharat / state

حج 2024: ’جموں و کشمیر عازمین کے لیے قرعہ اندازی کا امکان نہیں‘ - کشمیر عازمین قرعہ اندازی

Draw of lots for J&K pilgrims is unlikelyجموں و کشمیر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد ذوالقرنین زلفی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ اب تک موصول ہونے والی حج درخواستوں کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے عازمین کے لیے قرعہ اندازی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

حج 2024: ’جموں و کشمیر عازمین کے لیے قرعہ اندازی کا امکان نہیں‘
جموں کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 8:31 PM IST

جموں کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

سرینگر (جموں کشمیر) : حکومت ہند اور سعودی عرب کی حکومت کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے بعد اس سال کل 1,75,000 عازمین حجاج کو سفر محمود پر جانے کا موقع ملے گا۔ جموں و کشمیر کو 9,000 کا کوٹہ ملنے والا ہے، جس میں دوبارہ تقسیم (کےبعد) 2,000 کی اضافی سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔ اب تک، ریاستی کمیٹی کو اس سال حج کے لیے کل 7,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 6,800 نے ہی فارم جمع کرانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ باقی 200 درخواستیں نامکمل دستاویز کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔ جموں و کشمیر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے عازمین کے لیے قرعہ اندازی کا امکان نہیں ہے۔

ڈاکٹر قریشی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یونین ٹیریٹریز) کو مسلم آبادیاتی تناسبت کے اعتبار سے کوٹہ مختص کرتی ہے، جس میں جموں و کشمیر کو 9,000 کا کوٹہ ملنے والا ہے۔ اور اضافی کوٹے کے تحت، حسب سابق، 2,000 کا اضافی کوٹہ ملنے کا قوی امکان ہے جس سے جموں و کشمیر سے تقریباً 11,000 عازمین کو سفر محمود پر روانہ ہوں گے۔ تاہم اب تک، ریاستی حج کمیٹی کو اس سال حج کے لیے کل 7,000 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔

ہوائی سفر، ایئر لائنز سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ حکومت نے عازمین کی نقل و حمل کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں، جس میں صرف ہندوستانی اور سعودی ایئر لائنز کو ہی بولی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ حجاج کے لیے ہوائی کرایہ کا تعین ان ٹینڈرز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ سفر محمود کے مجموعی خرچہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس فی حاجی کل 3.95 لاکھ روپے وصول کیے گئے تھے جس میں سرینگر سے ہوائی جہاز کا کرایہ 1.6 لاکھ روپے بنتا تھا۔ اس سال، کمیٹی ہوائی کرایہ میں معمولی ریلیف کی توقع رکھتی ہے، جس سے کل پیکج تقریباً 3.80 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ قریشی کے مطابق جموں و کشمیر کے عازمین کے لئے دہلی یا ممبئی سے سفر کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر تقریباً 50,000 روپے کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں: بھارت اورمملکت سعودی عرب کے مابین باہمی حج معاہدہ 2024 پر دستخط

ڈاکٹر قریشی نے مزید کہا کہ 2022 میں جموں و کشمیر سے تقریباً 6,000 عازمین نے حرمین شریفین کی زیارت کی جب کہ 2023 میں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 14,000 ہوگئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات کی وجہ سے درخواستوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پاسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے صرف 50 درخواستیں زیر التوا ہیں۔

قریشی کے مطابق موجودہ اعداد و شمار کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے عازمین کے لیے قرعہ اندازی کا امکان نہیں ہے۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے، جس میں مزید توسیع کی کوئی توقع بھی نہیں ہے۔ درخواست کے عمل کے بعد تربیتی سیشنز طے کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ اس سال ٹرینرز پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ نہ صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بلکہ حج کا تجربہ رکھنے والا غیر سرکاری ملازم بھی حج ٹرینر بننے کے لیے درخواست دے سکتا ہے، جبکہ اس سے قبل سرکاری ملازم ہونے کی شرط لاگو تھی۔ اور سفر پر جانے والے 150 عازمین کے لیے ایک ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.