مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اتوار کو ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر سہیل نائک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر ڈاکٹر محمد یوسف ٹاک کو ایسوسی ایشن کا صدر بنایا گیا۔
نو منتخب صدر ڈاکٹر ٹاک نے موجودہ وبا میں ڈاکٹروں کی خدمت کی سراہنا کی۔
انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں ڈاکٹر اپنے اہل و عیال کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عالمگیر وبا کے خلاف برسر جنگ ہے، جس کا حکومت کو احساس ہونا چاہئے۔
ڈاکٹر ٹاک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کا خاص خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔