سرینگر:نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز ایس ایم ایچ ایس ہسپتال جاکر زیر علاج مریضوں کی دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وہیں انہوں نے وہاں پر داخل مریضوں کی عیادت کے علاوہ دی جارہی طبی سہولیات کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کی۔Farooq Abdullah Visited SMHS HOSPITAL
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعے پر ہسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ،ڈاکٹروں اور دیگر نیم طبی عملے سے ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے طبی عملے سے تاکید کی کہ وہ بیماروں کو ہر سطح طبی خدمات بہم رکھیں اور اپنے خدمات انجام دینے کے دوران کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ اس موقعے پر این سی کے ترجمان اعلی تنور صادق کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ڈاکٹر فاروق کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ شالیمار جاکر مرحوم معروف تاجر مرحوم نذیر احمد وانی کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔
مزید پڑھیں: Omar Abdullah Will Not Contest Elections عمرعبداللہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے