سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کی فٹ بال ٹیم ڈاون ٹاون کے کھلاڑی سخت سردی کے باوجود ٹی آر سی فٹبال گراونڈ میں کھلاڑی پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔ منفی درجہ حرارت میں ان کھلاڑیوں کا جوش دیکھتے ہی بنتا ہے، کیوں نہ ہوں ڈاون ٹاون ہیروز کو آئی لیگ سیکنڈ ڈویژن میں کھیلنے کا موقعہ جو ملا ہے۔ یہ ڈاون ٹاون ہیروز کے ان کھلاڑیوں اور کلب کے منیجمنٹ کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ کم عرصے میں ہی ٹیم کو آئی لیگ میں جگہ ملی ہے، کلب قائم ہونے کے صرف تین برس کے اندر ہی آئی لیگ جیسے بڑے مقابلے میں ٹیم ڈاون ٹاون کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
ایسے میں ڈاون ٹاون ہیروز کے کھلاڑی اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔برف ہو یا بارش یا اس وقت کی شدید ٹھنڈ ان کھلاڑیوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ یہ کھلاڑی اونچی اڑان بھرنے کے لئے پُر امید ہیں،اس لئے ہر روز اسی جوش و جزے کے ساتھ اترتے ہیں۔ ڈاون ٹاون ہیروز کلب کے بانی حِینان منظور کہتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ جو خواب ہم نے دو سال پہلے دیکھا تھا وہ آج پورا ہوتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور امید کے کہ کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائیگی، اور آئی لیگ مقابلے میں ڈوان ٹاون ہیروز کی ٹیم سرفراز بھی ہوگی ۔
شہر خاص جوکہ ڈاون ٹاون کے نام سے بھی مشہور ہے اپنے عظیم ثقافتی ورثے، فن ،آرٹ اور مختلف دستکاریوں کے لیے اپنی ایک الگ پہنچان رکھتا ہے۔وہیں اب ڈاون ٹاون فٹبال ٹیم کھیل کے میدان میں اپنی ایک پہنچان بنانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ایسے میں یہ کھلاڑی بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آئی لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف شہر خاص بلکہ جموں وکشمیر کا نام بھی روشن کرے گے۔ آئی لیگ سیکنڈ ڈویثرن میں جگہ بنانا ڈاوان ٹاون ہیروز کے لیے آسان بھی نہیں رہا ۔قلب کے چیئرمین کہتے ہیں پہلے پہل کلب قائم کرنے میں ہی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مقصد بڑا ہونے کی چاہ لیے ہم تمام مشکلات کو مات دیتے ہوئے آگے بڑھتے گئے اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
آئندہ ہونے والے آئی لیگ کے مقابلوں کے لیے ڈاون ٹاون ہیروز میں چند باہر کے کھلاڑی میں بھی شریک ہورہے ہیں تاہم ترجیحی مقامی کھلاڑیوں کو ہی دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:آئی لیگ 20۔2019: ریئل کشمیر ایف سی کا چینئی سٹی سے مقابلہ