ETV Bharat / state

'گیلانی سے متعلق غیر تصدیق شدہ جانکاری شائع نہ کی جائے'

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 5:31 PM IST

انہوں نے کہا کہ گیلانی کے صحت یا سیاست کے متعلق ان کے نمائندے عبداللہ گیلانی سے رابطہ کر کے صحیح معلومات جاننے کی کوشش کرے-

don't publish unverified news about geelani: family appeals media
گیلانی کے متعلق غیر تصدیق شدہ جانکاری شائع نہ کریں: اہل خانہ

جموں و کشمیر کے سینئر ترین علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ نے عوام بالخصوص میڈیا سے تلقین کی ہے کہ وہ انکی صحت یا سیاست کے متعلق کوئی بھی جانکاری تصدیق کرنے کے بغیر شائع نہ کریں۔

گیلانی کے صاحبزادے ڈاکٹر نعیم گیلانی، ڈاکٹر نسیم گیلانی اور داماد ظہور الحق گیلانی نے عوام اور میڈیا کے نام ایک اپیل جاری کی ہے۔ اس اپیل میں انہوں نے کہا ہے کہ گیلانی علیل ہونے کے سبب انکے اہلہ خانہ انکی تیمارداری میں لگے ہیں جس کی وجہ سے ان سب کو ذہنی دباؤ ہے اور تمام توانائی انکی طرف مرکوز کرنی پڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ انکے لئے سخت ترین ہے کیونکہ ایک طرف سے گیلانی کی صحت بگڑ گئی ہے اور دوسری جانب اہل خانہ کو انکی سیاست سے جوڑنے کی وجہ سے وہ ذہنی اور جسمانی پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں-

انکا کہنا ہے کہ مفوضہ مفادات رکھنے والے افراد نے گیلانی کی شخصیت کے خلاف مہم چھیڑی ہے- گیلانی کے نام فرضی خطوط اور بیانات منسوب کرنے سے انکی اور انکے اہل خانہ پر ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے-انہوں نے لوگوں اور میڈیا سے تلقین کی ہے کہ وہ گیلانی کے متعلق غیر تصدیق شدہ یا فرضی بیانات شائع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گیلانی کے صحت یا سیاست کے متعلق انکے نمائندے عبداللہ گیلانی سے رابطہ کر کے صحیح معلومات جاننے کی کوشش کریں-

یہ بھی پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس کو الوداع کہا
قابل ذکر ہے کہ گیلانی گزشتہ دس برسوں سے سرینگر کے حیدرپورہ رہائش گاہ میں نظر بند ہیں اور کئی ماہ سے علیل ہیں-گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان نے ان کو 'نشان پاکستان' سے نوازا جو پاکستان میں سب سے بڑا سول انعام ہے-وہیں دوسری جانب گیلانی نے گزشتہ ماہ حریت کانفرس سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.