ETV Bharat / state

ڈاکٹرز کی ہڑتال سے ہسپتال کا کام متاثر - ہسپتال میں علاج و معالجہ شدید متاثر

ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ انہیں یقین دہانی کرائے کہ ان پر حملے نہیں ہوں گے اور ان کے کام میں تیماردار کی طرف سے مداخلت نہیں کی جائے گی۔

ڈکٹر کے اسٹرائک سے ہسپتال کا کام متاثر
ڈکٹر کے اسٹرائک سے ہسپتال کا کام متاثر
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 5:14 PM IST

وادی کشمیر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں تیمارداروں کی طرف سے دو نوعمر ڈاکٹروں پر حملے کے بعد جونیئر اور ریزیڈینٹ ڈاکٹرز دو روز سے ہڑتال پر ہیں، جس سے ہسپتال میں علاج و معالجہ شدید متاثر ہوا ہے۔

ڈکٹر کے اسٹرائک سے ہسپتال کا کام متاثر

جمعہ اور سنیچر کو ایس ایم اچ ایس اور سپر اسپیشیلٹی ہسپتالوں میں تیمارداروں نے دو ڈاکٹروں پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ان معاملات پر اگرچہ انتظامیہ نے سنجیدگی سے کاروائی کر کے حملہ کرنے والے تیمارداروں کو گرفتار کرکے کیس درج کیا ہے، تاہم ڈاکٹروں نے اسٹرائک کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکٹر کے اسٹرائک سے ہسپتال کا کام متاثر

ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ انہیں یقین دہانی کرائے کہ ان پر حملے نہیں ہوں گے اور انہیں کام کرنے میں تیماردار کی طرف سے مداخلت نہیں کی جائے گی۔

کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے سبب ہسپتالوں میں دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کی شکایتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے سٹرائک کی وجہ سے مریضوں کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹروں سے میٹنگ طلب کرکے اس مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کی ہے اور ڈاکٹروں سے کام پر جانے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے باوجود تفریحی باغات کھلے

کشمیر کے صوبائی کمشنر پنڈورانگ کوڈباراو پولے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں ہسپتال اور پولیس انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات سامنے نہ آئے-

تیمارداروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اس وبا کے دوران نان کووڈ مریضوں کا بھی بر وقت علاج نہیں کر رہے ہیں جس سے ان کی جان خطرے میں پڑھ رہی ہے۔

ایک تیماردار کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹر نظر ہی نہیں آ رہے ہیں جس سے مریضوں کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نزیر چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج احتجاج کرنے والے جونیئر اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی گئی جس میں انہیں یقین دہانی کی گئی کی ان کی حفاظت کے لئے ہسپتال میں پولیس تعینات کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آج ڈاکٹر اپنا کام شروع کریں گے تاکہ مریضوں کو مشکلات پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.