ETV Bharat / state

ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن پر فیصلہ محفوظ رکھا - ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خرید کر کشمیر لائی گئی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے حوالے سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں زیر سماعت عرضی پر جمعرات کو چھٹی بار سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن پر فیصلہ محفوظ رکھا

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 3:33 PM IST

ہائی کورٹ نے جمعرات کو گاڑیوں کی از سر نو رجسٹریشن کے حوالے سے دائر کی گئی عرضی کی سماعت کے دوران کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے معاملے پر وضاحت حاصل کرنے کے بعد اپنے فیصلہ کو محفوظ رکھا۔

جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس ونود چٹرجی کول پر مبنی ڈویژن بینچ نے جمعرات کو عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر اور کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے معاملے کی مزید تفصیلات طلب کی۔

کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے دفاع میں کہا کہ 'یہ سرکولر جاری کرتے وقت تمام باتوں کو دھیان میں رکھا گیا تھا۔ تاہم اگر عدالت کو مناسب لگتا ہے تو اس سرکولر میں کچھ ترامیم کی جا سکتی ہیں جس کے بعد اس کو لاگو کیا جا سکتا ہے۔'

بینچ نے آفیسرز کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا۔

گزشتہ سماعت کے دوران بینچ نے کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو معاملے کی مزید وضاحت کے لیے عدالت میں طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 27 تاریخ کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر نے اپنے ایک حکمنامے میں بیرون ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خرید کر لائی گئی گاڑیوں کا جموں و کشمیر میں رجسٹریشن لازمی قرار دیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے اپنے حکمنامے میں تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرز کو ہدایت دی تھی کہ بیرون ریاستوں سے خریدی گئی ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے جو یہاں کی سڑکوں پر بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.