ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے گلمرگ میں تعمیرات کی تفصیل طلب کی - Gulmarg development authority

بینچ نے متعلقہ محکموں کے سینئر افسران سے گلمرگ میں غیر قانونی تعمیرات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیل آئندہ چھہ ہفتوں میں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے گلمرگ میں تعمیرات کی تفصیل طلب کی

author img

By

Published : May 21, 2021, 5:46 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز صحت افزا مقام گلمرگ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں موجودہ تعمیرات، غیر قانونی عمارتوں اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلات فراہم کریں۔

مفاد عامہ میں دائر عرضی پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس ونود چٹرجی کول پر مشتمل عدالت کی ڈویژن بینچ نے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ریوینیو ڈیپارٹمنٹ، ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اٹھارٹی سے گلمرگ میں موجودہ عمارتوں کی تفصیلات کے حوالے سے حلف نامہ طلب کیا۔

بینچ نے ان محکموں کے سینئر افسران سے گلمرگ میں غیر قانونی تعمیرات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیل آئندہ چھہ ہفتوں میں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے گلمرگ اور ٹنگمرگ میں تعمیرات پر پابندی برقرار رکھتے ہوئی بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ "علاقے میں کوئی نئی تعمیر نہیں ہونی چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.