ETV Bharat / state

Avalanche Warning in JK صوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی - Jammu Kashmir Disaster Management Authority

جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور جموں کے رامبن، پونچھ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں درمیانی درجے کے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے لوگوں کو ان علاقوں میں نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔

file photo
file photo
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 7:37 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ ، بارہ مولہ ، ڈوڈہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور جموں کے رام بن، پونچھ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔

ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر صوبائی کمشنر نے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایسے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں تودے گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں آج صبح سے برفباری شروع ہوئی تھی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہوئی ہیں۔ برفباری اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Work Suspended on Zojila Tunnel حالیہ برفانی تودے گرنے کے بعد زوجیلا ٹنل پر تعمیراتی کام معطل

بتادیں کہ 12 جنوری کو برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں اس کمپنی سے وابستہ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے دو روز بعد بھی دو برفانی تودے گر آئے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ برفانی تودے گر آنے کے بعد مزدوروں کے تحفظ کے پیش نظر انتظامیہ نے کشمیر کی طرف اس ٹنل پر کام بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرد لہر مزید کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ برفباری اور سخت سردی کے بیچ لوگوں کو بجلی کی معقول سپلائی میسر نہیں ہورہی ہے جس سے انہیں گوناگوں مسائل کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.