سرینگر: رواں ماہ 9 اپریل کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے جھیل ڈل میں "اتھواس" نام سے شروع کی گئی اس صفائی مہم میں ہر روز مخلتف محکموں کے سربراہان اور الگ الگ کالجوں کے طلبہ مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اسی کڑی کو جاری رکھتے ہوئے پیر کو روز بھی صفائی مہم جاری رہی، جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور محکمہ کے افسران نے حصہ لیا جب کہ گاندھی میموریل کالج کے طالبہ نے بھی اس کام میں ہاتھ بٹایا۔ اس موقع پر ایل سی ایم کے چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
- Dal Lake Cleanliness Drive Athwas: ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ صفائی مہم ساتویں روز بھی جاری
- Athwas Dal Cleanness Drive: جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم، منوج سنہا
ادھر اس موقع پر گاندھی کالج کے طلبہ ایل سی ایم اے کی جانب سے شروع کی گئی اس پہل مثبت قرار دیتے ہوئے عام شہریوں کے علاوہ دیگر طلبہ پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری سمجھ کر اس نیک کام کا حصہ بنیں۔